کراچی (پاک صحافت) کراچی میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔
خاتون سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، حملے سمیت متعدد پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جاری ہے۔
حملہ آوروں کی گاڑی شہر میں کہاں کہاں گئی تفتیشی اداروں نے روٹ میپنگ شروع کردی، شہر کے مختلف علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔
واضح رہے خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔
Short Link
Copied