رانا ثناء اللہ

آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جاری بیان  میں کہا  ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلنا ہے عمران نیازی کے حکم پر نہیں، صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے، 21 دن سے پنجاب وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ نہیں چاہتے اہل لوگ بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز سے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے