اختیار ولی خان

مسلم لیگ (ن) کا کے پی میں انتخابی نتائج مسترد کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی حلقوں کے نتائج کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔

(ن) لیگ کے مرکزی رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے جاری کردہ بیان میں نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلیٰ نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنالیا ہے، علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبر پختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورا بورا بنانے کی سازش کر رہی ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے