شاہد مسعود

بہت سارے وزیر فارغ ہونے والے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سارے وزیر فارغ ہونے والے ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ مجھے  ایک حکومتی وزیر نے بتایا کہ مجھے بھی بہت جلد وزارت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ شاہد مسعود کے مطابق وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے حکومت نے فارغ نہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے میرے فارغ ہونے کا آرڈر آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ندیم بابر سے تو استفیٰ طلب کر لیا گیاہے مگر معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا یہ تو ایک پٹرولیم بحران کی کمیٹی کی سفارشات پر عملداری کی جانے کی کوشش ہے لیکن اگر شوگر کمیٹی اور ادویات میں گھوٹالے کے کمیشن کی سفارشات منظر عام پر آئیں اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس کو مدنظر رکھ کر حکومت کچھ شرم و حیا کر لے تو میرا نہیں خیال کہ آدھے درجن کے قریب حکومتی وزرا قربان ہونے سے بچ جائیں۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود کے مطابق حکومتی وزیر نے انکشاف کیا کہ کورونا کے معاملے میں اور دیگر کئی ایشوز میں کرپشن کی اس قدر داستانیں سامنے آئی ہیں کہ مقتدر حلقوں نے بھی عمران خان صاحب سے کہا ہے کہ منجی تھلے ڈانگ پھیریں اور ذمہ داروں کو ان کے کیے کی سزا دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ندیم بابر آخری وزیر نہیں ہیں جو کہ عہدے سے فارغ ہونے جا رہے ہیں ابھی ایک لمبی فہرست باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی معالات بگڑنا شروع ہوئے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ استعفوں کا یہ سفر کہاں جا کر رکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے