علی ظفر

معروف گلوکار علی ظفر، فلم جسٹس لیگ دیکھنے کے بعد زیک اسنائیڈر کے معترف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہولی وڈ ہدایت کار زیک اسنائیڈر کی جسٹس لیگ دیکھنے ان کی فلم کو سراہا ہے۔ جسٹس لیگ پسند آنے پر علی ظفر نے 11 سال کی عمر میں بنائی گئی اپنی سپرمین کی ڈرائنگ کے ذریعے زیک اسنائیڈر اور ان کی بیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ میں علی ظفر نے زیک اسنائیڈر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی جسٹس لیگ کے لیے آپ کا کٹ دیکھا۔ انہوں نے لکھا کہ بچپن سے ڈی سی کامکس کا مداح ہونے کی حیثیت سے میں سپرمین کامکس کی تصاویر بناکر بڑا ہوا اور یہ فلم دیکھنے کے بعد میرے پاس کہنے کے لیے لفظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ  گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں آپ (زیک اسنائیڈر) کو اپنے اس اسکیچ کے ذریعے سراہ سکتا ہوں جو میں نے 11 برس کی عمر میں بنایا تھا اور اسے آپ کے اور آپ کی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ مارچ 2017 میں خودکشی کے نتیجے میں فلم ساز کی بیٹی کی موت ہوگئی تھی جس کے باعث انہوں نے کام سے وقفہ لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے