مریم نواز شہباز شریف

شہبازشریف اور مریم نواز کیجانب سے واقعہ سیالکوٹ کی شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور مریم نواز نے واقعہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ یہ وقت ہے کہ نبی اکرم ﷺکے امن، محبت اور رحم کے پیغام پر صحیح معنوں میں کاربند ہوا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے؟ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہو گا؟ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے