مقبول باقر

جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پارہے ان کو گھر بھیجیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے ان کو گھر بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جرائم کی رپورٹ پر برہم ہوگئے۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ نے کرائم رپورٹ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 100 موٹر سائیکلیں چوری اور 18چھینی گئیں، اس دوران 5 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 3 افراد کو قتل اور 17 کو زخمی کردیا گیا۔ جرائم کی صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جرائم کے کنٹرول پر توجہ نہیں ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے اسٹریٹ کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟ اس کی رپورٹ دی جائے۔ ایس ایچ اوز سمیت جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے ان کو گھر بھیجیں۔ شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے