وزیراعلی سندھ

پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ہر چیز کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت میں آئی ہے تب سے ملک میں ہر چیز کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت خود مصنوعی قلت پیدا کررہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسان بلاول بھٹو کی دعوت پر حکومت کے خلاف نکل آئے ہیں۔ وزیراعظم نے جی ڈی پی پر سب کو مبارکباد دی، 2018 میں عمران خان نے 2 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا، 2019 میں عمران خان 98 لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم کی آمدن اتنی کیسے بڑھ گئی؟

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب سمجھتے ہیں مہنگائی نہیں ہے، غریب سے پوچھیں، حکومت کسانوں کو کم قیمت دے کر گندم اٹھاتی ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کرکے باہر سے گندم منگواتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ یوریا میں سندھ خود کفیل ہے، گیس سے یوریا بنتی ہے، اس کا حق سندھ کے کسان پر ہے۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں نہیں پتا 66 لاکھ ٹن گندم کہاں گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے