سعید چیمہ

دوسروں کو نہ گبھرانے کا مشورہ دینے والے پی پی کسانوں کے احتجاج سے گبھرا گئے۔ سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے آج پیپلزپارٹی اور کسانوں کے احتجاج سے گھبرا گئے ہیں اور پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سعید چیمہ نے کہا ہے کہ احتجاج کو جمہوری حق کہنے والے احتجاج کے خلاف پولیس کو میدان میں لے آئے ہیں۔ پاکپتن کے قریب پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے احتجاج میں شمولیت کے لیے جانیوالے شرکاء کو روک لیا، پولیس نے مظاہرین کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو پکنچر کر دیا۔

سعید چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے تین کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پارٹی کارکنان سے زبردستی پارٹی پرچم چھین لیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے ہاتھ میں پیپلزپارٹی کے پرچم اس بات کی نشاندہی ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے