حمزہ شہباز

نااہل حکمرانوں نے ایٹمی قوت کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق حکمرانوں نے ایٹمی قوت کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ موجودہ حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کے سانحے نے قوم کے دل چھلنی کر دیے، حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھے؟ حب ٹرین حادثہ ہوا ستر لوگ جل گئے کسی کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا، بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ جب بچیاں مدد کے لیے پکار رہی تھیں، وسیم اکرم پلس تنظیم میٹنگ کر رہا تھا، بزدار صاحب ہیلی کاپٹر کہاں تھا جب لوگوں کو جانوں کے لالے پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بے حس حکمران تاریخ میں نہیں دیکھے، کیا 15 لوگ معطل کر کے لوگوں سے مذاق کر رہے ہیں، جب تک اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا، مسلم لیگ ن چین سے نہیں بیٹھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے