احسن اقبال

پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس نے پی ٹی آئی کی شفافیت کا میک اپ دھو دیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے ملک میں شفافیت کے چیمپئن بنتے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کو رکوانے کے لیے حیلے بہانے کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پی ٹی آئی کس بات کو چھپانا چاہتی ہے، کس بات کی راز داری چاہتی ہے؟ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں نون لیگ کی بدعنوانی کا ایک ثبوت پیش نہیں کیا، نون لیگ کے کوئی ممنوعہ فنڈنگ کیس زیر سماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ بول کر، کراس ایف آئی آر درج کرا کر اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے