مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی کارکن بھی عمران خان سے بیزار ہو چکے ہیں، مولا بخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی عمران خان سے بیزار ہوچکے ہیں اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو  نے جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے  میں سلیکٹڈ سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عوام عمران خان سے مایاس ہوچکے ،  اب تو سرکاری جلسوں میں بھی ’نو عمران‘ کے نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول کا کہا سچ ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ مولا بخش چاندیو نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ سلیکٹڈ کی پہلی اور آخری باری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے