مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کا علاج حکومت کیطرف سے کرانے کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کا علاج سندھ حکومت کی جانب سے کروانے کا اعلان کیا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ حکومت سندھ شہید ملت لیاقت علی خان کی تحریک پاکستان میں بے لوث خدمات کا احترام کرتی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ آج ہم جس آزاد جمہوری فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ قائد اعظم، قائد ملت اور ان کے رفقاء کی عظیم قیادت اور قربانیوں کا ہی ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے یہ فوری اقدام اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داری کا خیال رکھتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ترجمان سندھ حکومت کی دعا ہے کہ اللہ پاک اکبر لیاقت علی خان کو شفائے کاملہ سے نوازے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے