دبئی میں فلائنگ ٹیکسیاں اڑان بھرنے کے لیے تیار

دبئی (پاک صحافت) دبئی میں فلائنگ ٹیکسیاں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں اور پہلی بار حکام نے اس حوالے سے ٹھوس تفصیلات فراہم کی ہیں۔ 2017 میں دبئی میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں اڑنے والی ٹیکسیوں کو چلانے کی بات کی جا رہی ہے، مگر اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ اڑنے والی ٹیکسیوں کو 2026 میں متعارف کرایا جائے گا۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹوئٹ میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے پروگرام کو ری لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے 6 پنکھوں والی ایک کانسیپٹ الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جسے ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی اڑنے والی ٹیکسی کا کانسیپٹ ماڈل ورلڈ گورنمنٹ کانفرنس میں بھی پیش کیا گیا۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ابھی یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم نے کسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ اس مجوزہ پروگرام کے تحت دبئی میں ان ٹیکسیوں کے اترنے اور پرواز کرنے کے لیے 4 مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ جن مقامات کا ہم انتخاب کر رہے ہیں وہ کاروباری اور سیاحتی لحاظ سے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے