مریخ

ناسا کے سائنسدانوں کے مریخ پر بھیجے گئے مشن کو ایک نئی کامیابی مل گئی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کی طرف سے مریخ پر بھیجے گئے مشن کو ایک نئی کامیابی مل گئی۔  رپورٹس کے مطابق مریخ کی سطح پر بھیجے گئے اس ’روور‘ نے اس سرخ سیارے پر زلزلوں کی آواز سن کر پہلی بار ایک انڈرگراﺅنڈ نقشہ تیار کر ڈالا ہے جس سے مریخ کی سطح کے اندر کی معلومات بھی سائنسدانوں کو ملنی شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مارس روور سے پہلے مریخ اوپری سطح کی معلومات ہی اکٹھی ہو رہی تھیں تاہم اس انڈرگراﺅنڈ نقشے سے سطح میں 2میل گہرائی تک کی معلومات بھی ممکنہ طور پر مہیا ہوں گی جس سے مریخ کی اندرونی سطح کی ساخت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور زیرزمین پانی کے متعلق بھی آگاہی حاصل ہو گی۔

 واضح رہے کہ یہ مشن 2018ءمیں کامیابی سے مریخ کی سطح پر اترا تھا اور تب سے اس سیارے کی تصاویر زمین پر سائنسدانوں کو بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے