پی ٹی آئی

پولیس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے 7 مزید ملزمان گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) پولیس پر حملے کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی کے 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میں راجہ ندیم جہانگیر کیانی، شرافت سلطان کیانی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں محمد رضوان، سہیل احمد، حسنین اختر، مظہر مسعود، محمد زرین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس سمیت فورسز کے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہونے والے نقصانات کی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 12، پنجاب اور ایف سی کی 3 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں جلائی گئیں، سیکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ اور جیمر والی لینڈ کروزر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے