آٹا

پنجاب مفت آٹا سکیم، 40 ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر آٹے کی تقسیم جاری

لاہور (پاک صحافت) حکومت پنجاب مفت آٹا (Flour) فراہمی سکیم، 40 ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر آٹے کی تقسیم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے بھٹہ چوک، کاہنہ، ٹاؤن شپ، ٹھوکر سمیت مختلف کیمپس کا دورہ کیا۔ اور آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپس میں آئے افراد سے بات چیت بھی کی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نےکہا کہ شہری 8070 پر میسج کریں، فری آٹا کیلئے اہل ہونے کی صورت میں کیمپ پر تشریف لائیں۔ فری آٹا کے حصول کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ کیمپس پر قطار کا نظام لاگو کیا گیا ہے، عوام سے گذارش ہے کہ تعاون کریں۔ ڈی سی لاہوررافعہ حیدر نے کہا کہ شکایت کی صورت میں کیمپ انچارج یا متعلقہ اے سی سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے