مریم اورنگزیب

ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کو گرفتار کیا، کیا گولیاں چلانے والے کو ہار پہنا کر گرفتار کرتے، 3 دن سے مسلح جتھے سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہیں، سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح جتھوں کو تعینات کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سب نے سنا ہے پی ٹی آئی قیادت نے کیسے مظاہرین کو ہدایات جاری کیں، اگر عدالت دہشت گردوں، مسلح جتھوں کی پشت پناہی کرے گی تو پھر تمام لوگ ریلیف کے مستحق ہوں گے۔ جناح ہاؤس کو جلایا گیا، مریضوں کو ایمبولینس سے نکال کر گاڑیاں جلائی گئیں، شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، کور کمانڈر، رانا ثناءاللہ کا گھر جلا، کیا وہ ملک کے شہری نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بندوق اٹھانے والے کو ریلیف ملے گا تو پھر ملک جلے گا، جب لاڈلے نے آئین توڑا اس کو اس وقت سزا کیوں نہیں دی، اگر اس وقت دہشت گرد کو سزا مل جاتی تو آج ملک جل نہ رہا ہوتا، 75 سال میں بدترین دشمن وہ کچھ نہیں کر سکا جو اس نے کر دیا۔ اگر اس کو ریلیف دینا ہے تو پھر عدالت، کچہریوں کو بند کر دیا جائے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار اگر صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ نہ دیتا تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، عمران خان کو 60 ارب روپے کی چوری کا حساب دینا ہوگا۔ القادر ٹرسٹ، جتنے بھی کردار ہیں سب کو عبرتناک سزا دینی چاہیے، اگر آج عمران خان کو ریلیف ملا تو عدالتوں کی طرف سے لائسنس ٹوکِل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے