چوہدری شجاعت حسین

پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بھی بڑی ہوگئی ہے۔ جذبات، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے