ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے کرغزستان کی صورت حال کے پیش نظر کہا ہے کہ وہاں کوئی پاکستانی جاں بحق ہوا ہے اور نہ ہی کسی خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کے لیے طلب کیا گیا، جس میں پاکستانی طلبہ کے لیے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب کا واقعہ تشویش ناک ہے، ہمارے طلبہ کو جو کل تکلیف ہوئی وہ ناقابل قبول ہے۔ ہم نے کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلایا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا کہ کرغز حکومت فوری طور پر طلبہ کی سیکورٹی یقینی بنائے جس پر ہمیں اعلی سطح پر طلبہ کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تاہم حملوں میں کسی پاکستانی کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور کسی پاکستانی خاتون کا ریپ نہیں ہوا، خواتین سے زیادتی کیے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے عملہ ہر وقت دفتر میں موجود رہا، ہم نے پاکستانی طلبہ کو اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، اختیار ولی خان

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے