آصف زرداری

معاشی حالات ٹھیک کرنا ہیں، عوام ساتھ دیں، میں سب کو سنبھال سکتا ہوں، آصف زرداری

تربت (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہے عوام میرا ساتھ دیں، میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہیں، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے، اسلام آباد صوبوں کو نہیں سمجھتا، پاکستان بلوچستان کے زور پر چلے گا، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں، آگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے، بلوچستان کو ایسا بناؤں گا کہ یہ صوبہ پہلے سے 10 گنا بہتر ہوگا، بلوچستان میں جو پانی آتا ہے، اس کی لائننگ نہیں ہے، سندھ میں پانی کیلئے لائننگ کروادی ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم ایسی جگہ سے بلوچستان میں پانی لائیں گے کہ کوئی روک نہیں سکے گا، چین ہمارا پارٹنر ہوگا، ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دُگنا کرنا ہے، لوگوں کو سنبھالنا ہے، ہر شخص حکمران سے پیار مانگتا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، دنیا میں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ جیل میں کاٹا ہو، آج میری شادی کی سالگرہ ہے، آپ سے وعدہ کر رہا ہوں بلوچستان کے غم ہم سمجھتے ہیں، آپ سے میری یہی درخواست ہے کہ اپنے ملک کو بنائیں، ہم نے شہداء کا بیڑا اٹھایا ہے، میں نے پارلیمنٹ کو پاور منتقل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے