بلاول سراج الحق

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، بلاول بھٹوزرداری کی سراج الحق سے تعاون کی درخواست

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا،  ذرائع کے مطابق رابطے دوران  چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔  جبکہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سراج الحق سے چیئرمین سنیٹ کے انتخاب میں حمایت کی بھی درخواست کی گئی۔ خیال رہے کہ 12 مارچ  یعنی کل تو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،  ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی ‏صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو نے سراج الحق سےچیئرمین سینیٹ انتخاب میں تعاون کی ‏درخواست کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امیدوار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری ‏نے سراج الحق سےملاقات کی اور انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی۔خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد  (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی  کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے