آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کے لئے آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں بیرونی قرضوں، زرمبادلہ کے ذخائر، ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے منی بجٹ پر امور طے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، منی بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے آرڈیننس کی صورت میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج مذاکرات کے دوران اس پیش رفت سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10روزہ مذاکرات کے بعد 10فروری کی صبح واشنگٹن روانہ ہوا تھا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اگلی قسط کیلئے 10روزہ جائزہ مذاکرات 9 فروری کو مکمل ہوگئے تھے تاہم اسٹاف سطح کا معاہدہ نہیں ہوسکا تھا، آئی ایم ایف مشن نے معاہدے کو واشنگٹن میں ہیڈکوارٹر کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب: تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت آب پاک اتھارٹی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے