پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے۔

اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔ ڈالر ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی قیمت 26 ہزار 220 روپے ہے جبکہ 15 ستمبر کو 29 ہزار 898 روپے تھی۔

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب 23 دن پہلے درآمد کئے جانے والا پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک بھی نکل چکا ہے، اگر حکومت نے ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے