راجہ فاروق حیدر

عمران خان بطور وزیراعظم الیکشن میں مداخلت کریں گے تو ہم لحاظ ختم کردیں گے، فاروق حیدر

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرکا کہنا  کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت الیکشن کے دوران اپنی مرضی کے نتائج لانا  چاہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم الیکشن میں مداخلت کریں گے تو ہم لحاظ ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان صاحب الٹے لٹک کر بھی آجائیں تو بھی آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا۔  اور ہم الیکشن میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو شکست دے کر  کامیاب ہو کر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے