سعید غنی

حکومتی نااہلیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں جبکہ حکومت مختلف بہانوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ نے تسلیم کیا بروقت کارگوز نہ خریدنے پر گیس بحران پیدا ہوا۔ حکومت نے ہزاروں ارب روپے عوام کی جیب سے نکالے۔ تحقیقات کرنی ہیں تو شوگر کمیشن رپورٹ پر کریں، حکومت نے تاحال شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی نہیں کی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں 70 فیصد گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے، پھر پنجاب میں گندم کی قلت کیسے پیدا ہوگئی؟ جو گندم جانور بھی نہیں کھاتے وہ انسانوں کو کھلائی گئی، جب ملک میں گندم کی پیداوار زیادہ ہوئی تو گندم کہاں غائب ہوئی اور پھر بیرون ملک سے کیوں منگوائی گئی؟۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے