مرتضی وہاب

صدر پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، انہیں پاکستان کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، انہیں پاکستان کی ترجمانی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلاول بھٹو نے دنیا کے سب سے بڑے دل کے امراض کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا، جوہر فلائی اور کو عوام کے لیے کھولا گیا، ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو لے کر ابھی تک منافع خور فائدہ اٹھاتے ہیں اس کا نقصان عام آدمی کو ہوتا ہے ماضی میں پرائس کنٹرول کا میکنیزم بہت سادہ تھا، اس مرتبہ یقینی بنایا جائے گا کہ سرکاری نرخ پر ہی تمام اشیاء فروخت ہوں کوئی بھی دکاندار طے شدہ ریٹ سے تجاوز کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ آٹے کی مد میں دو، دو ہزار روپے دیے جائیں گے یہ رقم 78 لاکھ خاندانوں میں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت دی جائے گی رقم ادائیگی بدھ سے شروع ہوجائے گی، پہلے فیز میں 38 لاکھ لوگوں کو رقم فراہم کی جائے گی بقیہ 40 لاکھ افراد کو دو یا تین اپریل سے رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں، ریلیف کے کاموں میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کام کر رہی ہے، عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے عمران خان نہیں چاہتے کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے