راجہ پرویز اشرف

ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی قانون سازوں پر مشتمل پینل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی تشکیل دی جانے والی سینئر  پارلیمنٹیرین کونسل (ایس پی سی) کے اجلاس سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں ابھی تک اجلاس میں شرکت سے متعلق پارٹی قیادت کی طرف سے کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر مشترکہ اپوزیشن کے فیصلے کے ساتھ چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپکر  اسد قیصر کی تشکیل دی جانے والی سینئر  پارلیمنٹیرین کونسل (ایس پی سی) جس کا مقصد ایوانوں میں کام کے ماحول کو بہتر بنانا ہے، اس کا پہلا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جبکہ حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے اپنی اپس پی سی کی کارروائی سے دور رہنے کا فیصلہ  کیا ہے۔  خیال رہے کہ 15 ارکان  پر مشتمل ایس پی سی کی تشکیل اسپیکر نے 10 مارچ کو 9 نکاتی ٹی او آر کے ساتھ کی تھی جس کا مقصد سیاسی وابستگی کے بجائے باہمی احترام پر مبنی پارلیمانی روایات کو فروغ دینا اور اس میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسبلی کے اسپیکر نے گزشتہ ہفتے 6 مارچ کے معاملے کو حقائق کی تحقیقات کے لیے ایس پی سی بھیج دیا جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کے قانون سازوں کے ساتھ بد سلوکی ہوئی تھی۔اس وقت ، قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کونسل کی سربراہی خود اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے اس کے لیے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے بیان دیا تھا کہ کونسل کی تشکیل سے قبل ان کی پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے