نوکیا

نوکیا کی جانب سے سستا ترین اور شاندار فون متعارف

کراچی (پاک صحافت) ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کی جانب سے زیادہ فیچرز کے ساتھ سستا ترین  شاندار فون متعارف کرایا گیا ہے، رپورٹس کے مطابق یہ فون ممکنہ طور پر مارچ کے مہینے میں فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس فون کو نوکیا جی الیون کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلاسٹک فریم  سے بنے اس فون میں آئی پی ایس ایل سی ڈی دی گئی ہے جو کہ 90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ 720×1600 پکسلز کا ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ اینڈروئیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے نوکیا جی 11 میں Unisoc T606 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوکیا کی جانب سے اس فون میں تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے، جس میں مرکزی کیمرا 8 میگا پکسلز کا ہے جب کہ 2 میگا پکسلز کا میکرو اور 2 میگا پکسلز کا ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیلفی کےلیے فرنٹ پر 8 میگاپکسلز کا وائیڈ لینس کیمرا دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ 5 ہزار 50 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو ٹائپ سی کیبل اور 18 واٹ چارجر کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے