ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 68 اموت، 2928 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، تاہم مثبت کیسز کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے،  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 2928 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دران  کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 08 فیصدرہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ  پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 65 ہزار 725 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 25 ہزار 952 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں