پرویز خٹک

عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے۔ پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔انہوں نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک تیار کیا، جس کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔ شاہ فرمان کے سیاست سے علیحدہ ہونے کے سوال پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ اس کو سیاست آتی کہاں ہے۔

پرویز خٹک نے مزید انکشاف کیا کہ اپریل 2022 کے بعد الیکشن کیلئے جنرل فیض اور باجوہ نے تین مرتبہ موقع فراہم کیا اور ماحول بنایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے، جنرل باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف لکھ کر دیں گے کہ اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ دھرنا ختم کردو لیکن وہ مانے نہیں جنرل باجوہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا، آخر میں انہوں نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجاب میں الیکشن میں دلچسپی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور میری جماعت کا مقصد خیبرپختونخوا میں حکومت بنانا ہے۔ ہر حلقے میں دو بہترین امیدوار لائیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کا ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت کو قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے