پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریں آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریوں کا فائنل راؤنڈ ہے، شہرشہر پارٹی جھنڈوں، بینرز اور بل بورڈز سے سج گئے، چھوٹے بڑوں شہروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں پیپلزپارٹی نے  بلاول ہاؤس سے مزار قائد تک ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، چھوٹے بڑوں شہروں میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی  اورملتان  میں ریلیاں نکالیں گئیں۔ خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سعید غنی  نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ کہ عمران خان کو ہٹائے بغیر ملک اور غریب کو بچایا نہیں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں ایسے ایسے لوگ دکھائی دیں گے کہ سب حیران رہ جائیں گے۔ چیچہ وطنی میں بھی لانگ مارچ سے قبل جلسے کا انعقاد کیا گیا، کارکنوں نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے