عمران خان نے اپنی نالائقی اور چوری سے ملکی معیشت کو تباہ کیا، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم  شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیلا، انہوں نے اپنی نالائقی اور چوری سے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی تباہی کی وجہ ان کے 4 وزرائے خزانہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب عمران خان کو حکومت ملی تو مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی، عوام پی ٹی آئی دور میں کی جانے والی معاشی تباہی نہیں بھولے، جس نے 1 کروڑ نوکریاں دینی تھیں اس نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا۔ پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عمران خان نے 4 سال میں معیشت کو کمزور کیا۔

واضح ہے کہ وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف جانے سے پہلے خودکشی کر لوں گا، قرضوں پر بات کرنے والے کہتے تھے ہم ڈیٹ کمیشن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں سب سے بڑے بجٹ خسارے دیے، جب یہ چھوڑ کے گئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ تھا، آج مہنگائی خان صاحب کی نالائقی، چوری اور بد دیانتی کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے