پاکستان چین

کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدہ طے

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان کا چین سے اہم معاہدہ طے ہو گیا ہے۔  اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، کرپٹ عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان، چین کے درمیان معاہدہ طے ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا کہ معاہدہ کس طرح کا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تعاون کریں گے۔ خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پلی بارگین کرنے والے نیب زدہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد جرمانے کی رقم ادا کرتے ہیں۔

یاد  رہے کہ یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان متعدد بار اپنے بیانات میں چین کی مثال پیش کرچکے ہیں۔ وزیراعظم کا نے متعدد بار یہ بات دہرائی کہ چین نے کرپٹ افراد کو ایک ساتھ سخت سزا دے کر اپنے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے