مولانا فضل الرحمن

ایران اور افغانستان کیساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہونے چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان ہمارے مسلمان پڑوسی ممالک ہیں ان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہونے چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بی این پی کے بانی سردار عطاء اللہ مینگل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سردار عطاء اللہ خان کے تعزیتی ریفرنس میں شریک ہونے آیا ہوں، عطاء اللہ مینگل کی میرے والد سے پرانی رفاقت تھی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جو سی پیک کا حامی ہے وہ امریکہ کا دشمن اور مخالف ان کا دوست ہے، ہم انڈیا کے ساتھ تجارتی تعلق بنائیں تو ملکی مفاد سامنے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات ہونے چاہیے، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے، ایران اور پاکستان کے بہتر تعلقات کی بات کی جاتی ہے اور اجازت بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے