رانا ثناءاللہ

لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناءاللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی نیب انکوائری خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، نیب وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے، اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی ہے۔

رانا ثناءاللہ کے وزیر امجد پرویز نے کہا کہ اے این ایف نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے، نیب کے مطابق رانا ثناءاللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں، نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کیلئے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں؟ نیب وکیل نے کہا کہ نیب ابھی تحقیقات کررہا ہے، تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے نیب کو رانا ثناءاللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے