عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی ہیں۔ گلوکارہ شہرہ آفاق کلاسیکل موسیقار روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نےاپنے گانے ’محبت‘ کے لیے گزشتہ گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا اور اس مرتبہ بھی ان کا گانا ‘ادھیڑو نہ’  ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں اور اب وہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی اور اس طرح وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن جائیں گی۔ خیال رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے