آصف زرداری

معصوم انسانوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم انسانوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ترکیہ کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، معصوم انسانوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ترکی کے شہر استنبول کے استقلال اسٹریٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دہشت گردانہ واقعے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے