رانا ثناءاللہ

ارشدشریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو پھر نقصان کی ذمے داری اسی کی ہوگی۔ ریاست مسلح جتھے کے سامنے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انٹیلی جینس رپورٹس ہیں کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے مجمع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مجمع کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ہوسکتا ہے فیصل واوڈا کے پاس بھی یہی معلومات ہوں۔ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے