حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کیجانب سے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کی فل کورٹ بینچ بنانے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کرتے ہوئے آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستیں بھی ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ 22 جولائی کو ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ درست ہے کیوں کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں دی گئی ہدایات کو درست قرار دیا تھا۔ دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی ساتھ سننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے