یوکرین پاکستان

یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانہ

کیف (پاک صحافت) یوکرین میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اب تک بارہ سو پچاس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو باحفاظت یوکرین سے نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین-ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ 19 افراد یوکرین-رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔ اور چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔ سفارتخانے نے مزید بتایا کہ یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور 3000 پاکستانی طلبا مقیم تھے۔ اکثر پاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر 24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے