خواجہ آصف

عمران خان ملک کے خلاف ایجنڈے پہ کام کررہا ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف ایجنڈے پہ کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کی وجہ سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے دھرنے پہ 7 سال قبل چینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا، اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا،ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے