ناصر حسین شاہ

لوگ ویکسین لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ بنائیں، ناصر شاہ کی عوام سے اپیل

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ویکسین لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ بنائیں۔  خیال رہے کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے بتایا کہ صوبے میں ‘یومیہ ویکسینیشن کی فی الوقت 25 ہزار کی صلاحیت ہے اور اس کو ایک لاکھ یومیہ تک کیا جائے گا’۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دیگر صوبائی عہدیداران کے ساتھ صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات میں عوام کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھاکہ ‘وزیراعلیٰ نے صوبائی وزرا اور منتخب نمائندوں کو اپنے علاقوں میں جانے سے روک دیا ہے، جو جہاں ہیں وہیں رہے گا’۔

واضح رہے کہ میڈیا بریفنگ کے دوران ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘آکسیجن کی کمی کوکم کرنے کے لیے اہم ہسپتالوں میں پلانٹ لگارہے ہیں’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘کراچی، سکھر، جامشورو اور لاڑکانہ میں پلانٹ لگائیں گے’۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ ‘عید کے دنوں میں سی ویو سمیت عوام کسی بھی تفریحی مقام کارخ نہ کریں سخت فیصلے عوام کی بھلائی کے لیے کررہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے