خواجہ آصف

ملک کو اتنا نقصان آمریت نے نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے اتنا آمریت نے بھی نہیں پہنچایا، معلوم نہیں اب کتنے سال تک اس نقصان کا ازالہ کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اہل وطن کو قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں فوجی آمریت نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے پہنچایا ہے۔ اس نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے ہمیں بہت زیادہ وقت لگے گا۔ عمران خان نے 2018ء میں جھوٹے وعدے کیے۔ عمران خان اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے لوگ کم عقل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے