مراد علی شاہ

کورونا وائرس، سندھ حکومت کا یومیہ ایک لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے  پیش نظر  یومیہ ایک لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے،  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  صوبائی محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ایک لاکھ ویکسین روزانہ لگائی جائیں، ایکسپو سینٹرمیں یومیہ 50ہزار ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020 کو سب سے زائد 3038 کیسز تھے، کوویڈ کی دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020 کو سب سے زائد 1983 کیسز ہوئے، 29 اپریل 2021ء کو کوویڈ کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ 1064 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ٹاسک فورس  اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، برآمدات پرمبنی صنعتی یونٹس عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تاجروں اورعوام کا شکرگزارہوں کہ وہ اس صورت حال میں تعاون کررہےہیں، یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے عوام کے تحفظ کی خاطر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے