ریلوے

عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اب ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار انیس سے ریلوے نے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ ہر چیز مہنگائی ہوگئی ہے اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پاک ریلوے کے سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ دو برسوں سے مسلسل تنخواہوں میں اضافہ ہوا لیکن کرائے نہیں بڑھائے۔ جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ بڑھانا مجبوری ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت عام شہری بیشتر ریلوے میں سفر کرتے ہیں کرایوں میں اضافے سے شہریوں کو دستیاب یہ سہولت بھی چھین جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے