ملک احمد خان

ہمیں پرویز الہی کے نامزد کردہ ناموں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے ہمیں پرویز الہی کے نامزدکردہ ناموں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان نے وزیراعظم شہبازشریف سے نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے ناموں پر مشاورت کی ہے اور وہ مجوزہ ناموں کو لے کر آصف زرداری سے مشاورت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آج شام نام فائنل کر کے گورنر کو بھجوا دیئے جائیں گے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ان کی آئینی ذمہ داری آج شام تک لازمی ادا کردی جائے گی، اتحادی جماعتوں کی قیادت کے درمیان مجوزہ نام فی الحال زیر بحث ہیں، ابھی پبلک نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ہمیں پرویز الہی کے نامزد کردہ ناموں پر کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے