توہین الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے  گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کسی ایک ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 186 اے پر انحصار کر رہا ہے، کیا سپریم کورٹ کے مختلف ہائی کورٹس کے کیسز یکجا کرنے کے فیصلے کی مثال موجود ہے؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 99ء میں مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا انکم ٹیکس کیسز یکجا کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز یکجا کرنے کے لیے قانونی نکتہ ایک ہونا ضروری ہے، ہائی کورٹس میں توہین الیکشن کمیشن کیسز میں درخواست گزار کون ہیں؟ تاہم دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے