طورخم بارڈر

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، کشیدگی تاحال برقرار

طورخم (پاک صحافت) طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند ہے جبکہ پاکستان اور افغنستان کے درمیان چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کے ساتھ طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام سے کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہے۔ سرحد کی دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے