خواجہ سعد رفیق

عمران خان کی جنگ ذاتی اقدار کے لئے ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمھاری جنگ ذاتی اقتدار کیلئے ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہوزارتوں / سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ، جبری قوانین، چالاکیاں، مخالفین کیلئے پھندے سب ریت کی دیواریں ثابت ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کے منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے جلسے کے خطا ب پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ظالم کی رسی درازہوتی ہے مگرکب تک؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ جھوٹے منافق سازشی کوانشا اللّٰہ شکست ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کی نہیں مگراللّٰہ کی پکڑ میں آؤ گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے